بارسلونا(ویب ڈیسک)انٹرنیٹ پر ایک ایسی مچھلی کی تصویر وائرل ہورہی ہے جو وجود میں انسان سے بڑی اور عجیب و غریب شکل کی ہے ۔سپین کے ماہرین نے ایک ایسی دیو قامت مچھلی کو سپین کوسٹ سے ریسکیو کیا جو نہ صرف عجیب الخلقت ہے بلکہ یہ وجود میں انسانی سے دگنی ہے ۔رپورٹ کے مطابق سپین کوسٹ کے گہرے سمندر میں شکار کی غرض سے جانے والے ماہرین نے جب جال کھینچا تو اُس میں ہزار کلو کی ’سورج مچھلی‘ پھنسی ہوئی تھی۔اس مچھلی کی لمبائی 9 فٹ پانچ انچ کے قریب تھی، جسے ماہرین نے جال سے نکال کر دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا۔