لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کاحق دینے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 11اپریل کو جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائی کورٹ نے قراردیاہے شادی شدہ خاتون کے انتقال کے بعد اس کے والدین حق مہر اور جائیداد میں سے حصہ لے سکتے ہیں، انتقال کرنے والی خاتون کے بھائی کو حق مہر اور جائیداد سے حصہ لینے کا حق نہیں،جسٹس فیصل زمان نے فیصلہ حق مہر اور جائیداد میں سے حصہ لینے کے لئے انتقال کرنے والی خاتون کے بھائی کی درخواست مستردکرتے ہوئے جاری کیا۔لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ڈویژن میں غیر قانونی سوسائٹیز کی تشہیر سے متعلق کیس میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ دو ہفتے میں طلب کرلی ،عدالت نے قراردیا ایل ڈی اے کا کیو آر کوڈ متعارف کرانا اچھا اقدام ہے ، کوڈ کے استعمال سے لوگ غیر قانونی سوسائٹیز سے بچ جائیں گے ۔لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سینئرکو نظر انداز کرکے جونیئرز کو ترقی دینے کیخلاف درخواست پردرخواست گزار وکیل کو تیاری کے لئے مہلت دے دی،ڈیفنس کے رہائشی رضوان احمد عرفی نے اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کے اکاؤٹنٹ ممبر کو گریڈ 21 نہ ملنے کے خلاف اقدام کے خلاف درخواست دی ہے ۔