لاہور( شوبز ڈیسک ) سینئر اداکار سہیل احمد نے کہا ہے کہ اگردیکھا جائے تو ہمارے معاشرے میں تھیٹرایک ایسا میڈیم ہے جسے مثبت انداز میں ترقی کرنی چاہیے تھی لیکن اپنے ڈگرسے ہٹنے کی وجہ سے یہ سکڑرہاہے ،فیملیوں کا آنا تھیٹر کے لئے آکسیجن کی مانند ہوتا ہے اور ماضی میں اسے اس سے ہی تقویت ملی ہے ۔ ایک انٹرویو میں سہیل احمد نے کہا کہ جوبھی لوگ تھیٹر سے وابستہ رہے ہیں اوراگرانہوں نے کسی وجہ سے اس سے دوری اختیارکرلی ہے تو یقینا اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹرکو شعوردینے کا پلیٹ فارم ہونا چاہیے تا کہ لوگ گھرجاکر ڈرامے کے موضوع کو زیر بحث لائیں اوریہی چیز معاشرے میں فروغ پاتی ہے ۔