جکارتا( نیٹ نیوز) انڈونیشیا میں بارہ سالہ بچے کا نام ’’اے بی سی ڈی ای ایف، جی ایچ آئی جے کے زُوزُو‘ ہے جو اس کے والد نے رکھا ہے جس پر ہر کوئی حیران ہے ۔یہ انکشاف چند روز قبل کورونا ویکسی نیشن کرنے والے طبی عملے کو ہوا جسے پہلے وہ مذاق سمجھے لیکن جب انہوں نے اس بچے کا سکول آئی ڈی کارڈ دیکھا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس پر بھی بچے کا نام ’ABCDEF GHIJK ZUZU‘ لکھا تھا۔ والد ذوالفہمی کے مطابق اگر مزید بچے ہوئے تو ان کے نام بھی LMNOPQRSTUV اور XYZ رکھیں گے ۔