لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ہدایتکار اداکار جاوید شیخ، عفان وحید، زاہد احمد، صبا قمر اور درفشاں سلیم ٹیلی فلم’’ہنگور‘‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ساجی گل کی تحریر کردہ یہ ٹیلی فلم 1971 ئکی پاک بھارت جنگ کے حقیقی واقعات پر مبنی ہے ۔گزشتہ روز فلم ’ہنگور‘ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، فلم نجی چینل پر جلد نشر کی جائے گی۔فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ہم نے اس ٹیلی فلم میں محنت کی ہے آپ کی محبت درکار ہے ۔