لاہور(کلچرل رپورٹر)برطانوی پروڈیوسر اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی نئی فلم کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔جمائما خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں ان کی فلم ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘‘ کی پہلی جھلک شیئر کی گئی تھی۔ فلم ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘‘ کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے ، فلم ممکنہ طور پر آئندہ برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اداکارہ سجل علی برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔