لاہو ر(پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب سے زکوٰۃ جمع کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پرہسپتال کے قائم مقام سی ای اور ڈاکٹر محمد عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ زکوۃ کی رقم کو صرف مستحق مریضوں کے علاج پر خرچ کیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ سال 2021میں ہمارے لاہور اور پشاور کے ہسپتالوں میں تقریباً 40,000مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ان مریضوں کے علاج پر خرچ کی جانے والی 9.7ارب کی مجموعی رقم میں سے زکوٰۃ کا حصہ 5.1ارب روپے تھا جس سے یہ بات بھی واضح ہو جاتی ہے کہ زکوٰۃ کی رقم صرف مریضوں کو بلا معاوضہ علاج کی فراہمی کیلئے استعمال ہوتی ہے ۔ انہوں نے رواں سال ہسپتا ل کو درکار فنڈز کے بارے میں بتاتے کہا کہ ہمیں اپنے لاہور ، پشاور اور کراچی کے مراکز میں آنے والے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بلا معاوضہ علاج کی فراہمی اور کراچی میں تیسرے ہسپتال کی تعمیر کو جاری رکھنے کیلئے 28ارب روپے کی رقم درکار ہے ۔ماضی کی طرح اس سال بھی ہمیں امید ہے کہ اس میں سے نصف رقم آپ کی زکوٰۃ و عطیات کی بدولت حاصل ہوجائے گی۔