سیول( نیٹ نیوز) جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک ایسا نرم روبوٹ تیار کرلیا ہے جو گرگٹ کی طرح رنگ بدل کر پس منظر کا حصہ بن جاتا ہے اور اسے دیکھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔بتاتے چلیں کہ اس ایجاد میں اصل چیز روبوٹ خود نہیں بلکہ اس کی نرم کھال ہے جو مخصوص انداز سے بجلی گزرنے پر اپنی رنگت تبدیل کرتی ہے ۔شکاریوں اور حملہ آوروں سے بچنے کے لیے رنگ بدل کر پس منظر کا حصہ بن جانا، گرگٹ اور اس قسم کے دیگر جانوروں کا خصوصی حربہ ہے جسے ’’سرگرم (ایکٹیو) کیموفلاج‘‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ روبوٹ کی نرم کھال میں بھی گرگٹ کی یہی قدرتی صلاحیت، مصنوعی طور پر پیدا کی گئی ہے۔