لاہور(کلچرل رپورٹر)سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ سلطان راہی کے قتل کے ساتھ ہی پنجابی فلم انڈسٹری کابھی خاتمہ ہو گیا تھا،میں نے بے شمارفلموں میں سلطان راہی کے مد مقابل ولن کا کردارکیا اور ہم دونوں کی جوڑی کو بہت پسندکیا جاتا تھا۔ ایک انٹرویو میں مصطفی قریشی نے کہا کہ مولاجٹ ایسی فلم تھی جس نے سلطان راہی اور مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور اس کے بعد میری اور سلطان راہی کی ہیرو اورولن کی جوڑ ی کسی بھی فلم کے لئے ناگزیر سمجھی جاتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ سلطان راہی کا قتل در اصل پنجابی فلم انڈسٹری کا قتل تھا اور اس کے بعد فلم انڈسٹری بے یارو مددگار ہو گئی۔