ہارورڈ(ویب ڈیسک )دنیا بھر میں دسیوں لاکھوں افراد ایسے ہیں جن کے کان کا پردہ کسی چوٹ، انفیکشن یا بیماری سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اب ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تھری ڈی پرنٹر سے چھاپا گیا ایک مصنوعی کان کا پردہ (ایئرڈرم) بنایا ہے ۔ اسے ہم اب طبلِ گوش کہیں گے ۔ ایئر ڈرم میں سائیکل کے پہیوں کے تاروں کی طرح ڈیزائن بنایا گیا ہے ۔ اسے قدرتی ایئرڈرم کی شکل دینے کے لیے پولیمر والی روشنائی میں ڈبوکرتیار کیا گیا ہے ۔ پھر اس پر مریض کے اپنے خلیات لگائے جاتے ہیں جو ازخود بڑھنے لگتے ہیں۔