لاہور(کلچرل رپورٹر) سپر ہٹ جوڑی فیروزخان اور ثنا جاویدڈرامہ سیریل’’ 'اے مشتِ خاک‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئینگے ۔ کہانی دو بالکل مختلف سوچ رکھنے والے کرداروں کے گرد گھومتی ہے ۔ مستجاب ایک حقیقت پسند نوجوان ہے جو قسمت پرکم بھروسہ رکھتا ہے جبکہ دعا ایک رحم دل اور قسمت پر مکمل یقین رکھنے والی لڑکی ہے جو اخلاقی اقدار کی سخت پابندہے ۔ ہدایتکار احسن طالش ہیں اور اسے عبداﷲ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیاہے ، کاسٹ میں اسد صدیقی، شبیرجان، عفت عمر، شہود علوی، دانیال افضل خان ، حرا عمر اور دیگر فنکارشامل ہیں۔