ٹیکساس( نیٹ نیوز) امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں موجود آبی بخارات کو پانی میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے دنیا بھر میں ایک ارب افراد کیلئے پینے کے پانی کا بندوبست کیا جاسکتا ہے ۔ واضح رہے کہ فضائی آبی بخارات کو عملِ تکثیف سے پانی میں بدلنے والی ٹیکنالوجی کی مختلف اقسام گزشتہ کئی برسوں سے موجود ہیں جن کی بڑی تعداد میں اس مقصد کیلئے شمسی توانائی یعنی دھوپ کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس بارے میں ریسرچ جرنل ’نیچر‘ کے تازہ شمارے اور ’ایکس کمپنی‘ کی ویب سائٹ پر ایک حالیہ بلاگ میں بھی عالمی آبی قلت کا تفصیلی جائزہ لے کر اس کا ممکنہ حل پیش کیا گیا ہے ۔