لاہور(کلچرل رپورٹر)ڈرامہ سیریل "سنگ ماہ’’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں عاطف اسلم سمیت زاویار نعمان، کبریٰ خان، ہانیہ عامر اور ثانیہ سعید سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔مختصر ٹیزر میں عاطف اسلم کو جہاں گلوکاری کرتے دکھایا گیا ہے ، وہیں انہیں قبائلی شخص کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے ۔ٹیزر میں عاطف اسلم کو ’معاملہ سنگین ہے ‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ٹیزر میں ہانیہ عامر، کبریٰ خان اور زاویار نعمان سمیت دیگر اداکاروں کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔