بیجنگ( نیٹ نیوز) امریکی اور چینی ماہرین نے شفاف عنبر کے دس کروڑ سال قدیم ٹکڑے میں محفوظ کیکڑا دریافت کرلیا ہے ۔ اس کی جسامت اگرچہ بہت کم ہے لیکن یہ بالکل آج کے کیکڑوں جیسا دکھائی دیتا ہے ۔ خبروں کے مطابق، عنبر کا یہ ٹکڑا میانمار (برما) سے ملا تھا جو مختلف سمگلروں کے ہاتھوں سے ہوتا ہوا 2015 میں چائنا یونیورسٹی آف جیوسائنسز، بیجنگ پہنچ گیا جہاں مختلف ملکوں کے ماہرین مشترکہ طور پر اسی طرح کی دوسری قدیم باقیات پر تحقیق کررہے ہیں۔مختلف تکنیکوں سے جب اس عنبر کی عمر معلوم کی گئی تو پتا چلا کہ یہ 10 کروڑ سال قدیم ہے ۔