لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی فنکاروں کی عالمی شہرت یافتہ پنجابی کامیڈی فلم چل میرا ُپت2کوفلم شائقین نے شاندار رسپانس سے نوازا ہے ۔ 24 دسمبر کو ریلیز ہونے والی مذکورہ فلم اب تک پاکستانی سینماؤں میں اڑھائی کروڑ سے زائد بزنس کرچکی ہے اور لاہور، کراچی، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کے بڑے سنیماگھروں اور ملٹی پلیکس میں فلم کے شوز ہاؤس فل چل رہے ہیں۔ فلم کی پاکستان سنیماؤں میں نمائش کا اہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام کیا گیا ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈسٹری بیوشن کلب شیخ عابد رشید نے کہا کہ چل میرا ُپت 2 پاکستانی سنیماؤں کی رونقیں بحال کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور باکس آفس بزنس اس حقیقت کا عکاس ہے کہ کامیڈی سے بھرپور فیملی فلمیں آج بھی شائقین کی اولین پسند ہیں۔