ملتان (سپیشل رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے ایف آئی آر نمبر 647/20سیل کردی گئی ہے ۔ تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں اداروں، عدلیہ اور حکومت پر تنقید کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور جاوید ہاشمی کی آج گرفتاری کا امکان ہے ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ میں نے فوج کے خلاف کوئی بات نہیں کی ۔ بتایا جائے کہ پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ہے ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا ۔ مجھے جیلوں میں ڈال دیں ۔ ضمانت نہیں کراؤں گا ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ فوج میری اپنی ہے ، فوجی میرے بیٹے ہیں ، مجھے مقدمات سے نہیں ڈرایا جا سکتا ، جمہوریت کے لئے جنگ لڑتا رہوں گا۔