ملتان (سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ وزیر اعظم پسماندہ اور دوردراز اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس شعبہ پر خصوصی توجہ دیے بغیر ہم معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکتے ۔ضلع خانیوال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مٹیریل کے معیار کی ضمانت کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے ۔انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ تمام محکمے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے محکموں کی سروسز ڈیلیوری میں مزید بہتری لائیں۔