ٹورنٹو(ویب ڈیسک)نامور ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل کے کمپیوٹر ایپل-II کی نایاب دستاویز لاکھوں ڈالر میں فروخت ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1980 میں سٹیو جابز کی دستخط شدہ مینوئل کو نیلامی کے ذریعے ایک خریدار نے 7 لاکھ 87 ہزار 484 امریکی ڈالرز (12 کروڑ 90 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا۔آر آر آکشن کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز 196 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ایپل-II کمپیوٹر کو چلانے کی ہدایات اور اس کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔