ولنیئس( نیٹ نیوز) لتھوانیا کے شہری ویلران رومانوفسکی نے مسلسل تین گھنٹے اور ایک منٹ کے لیے گردن سے پاؤں تک برف میں بیٹھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔ویلران نے یہ کارنامہ لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ایک مرکزی چوراہے پر انجام دیا۔یہ منظر دیکھنے کے لیے سینکڑوں افراد وہاں موجود تھے جن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی شامل تھے ۔اگرچہ یہ ریکارڈ ان نمائندوں کے سامنے بنایا گیا لیکن پھر بھی ان کا کہنا ہے کہ انہیں اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ جائے گا۔ فرانسیسی شہری رومین وانڈن ڈورپ نے دسمبر 2020 میں دو گھنٹے 35 منٹ تک مسلسل برف میں بیٹھ کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔