کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سی پرائم نے کرسمس کے موقع پرمہرین جبارکی مختصر فلم ۔سلام سانتااپنے یو ٹیوب چینل پر ریلیز کردی ہے ۔سلام سانتا ایک پاکستانی عیسائی ماں اور بیٹے کی کہانی ہے جواپنے امریکہ میں آنے والے نئے تارکین وطن میں سے ہیں۔ یہ ماں اور بیٹا اپنی گزربسر کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور ان کو امید ہے کہ سانتا کا کرسمس پر کوئی معجزہ ان کی پریشانی دورکردے گا۔مہرین جبار ، سید خرم اور احمدرضوی کی اس مشترکہ پروڈکشن کی کہانی یاسر شاہ نے لکھی ہے ۔سلام سانتا بین العقائد کی ایک خوبصورت کہانی ہے ۔ فلم کے فنکاروں میں عائزہ فاطمہ، شایان خرم اور نعیم عثمان نمایاں ہیں۔