بھٹ شاہ، کراچی(نامہ نگار، اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اقتدار سے باہر رہ کر اپوزیشن کا مزہ نہیں آتا، مولانا ضعیف العمر ہیں، مسجد میں اللہ اللہ کرنے کو ترجیح دیں، گورنر سندھ نے پی ٹی آئی رہنما حاجی عبدالرزاق کے 2 بیٹوں کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ روٹی، کپڑا، مکان پی پی نے دیا کب ہے ؟ جو دعوے کررہے ہیں، ہر حلقے میں مولانا فضل الرحمان نے شکست کھائی، عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے ، تقریب میں انہیں لونگی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا، ادھر گورنر سندھ منگل کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں 3 روزہ 12 ویں پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش و کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔