لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی معطلی کے دوران مال گاڑیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر سفر کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں مانیٹرنگ سخت کر دی گئی اور چھاپہ مار ٹیمیں بھی مال گاڑیوں پر مختلف اوقات میں چھاپہ مار رہی ہیں۔ خانیوال سے کراچی جانیوالی مال گاڑی میں سوار مسافر وں کو رحیم یار خان کے قریب ٹرین سے اُتار کر بھاری جرمانہ کیا گیا۔ ڈی ایس سکھر نے ٹرین کے گارڈ کو غفلت برتننے پر فوری چارج شیٹ کر دیا ۔