ملتان میں سابق وزیرِ اعظم نے زوردار تقریر کی۔ اسٹیج پر مخدوم جاوید ہاشمی بھی موجود تھے۔ سابق وزیرِ اعظم نے اپنے سگے بھائی شہباز شریف کو شاباش دی’’ اُنہوں نے ملتان کو ترقی یافتہ شہر بناڈالا۔ہماری حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکالا‘‘ لاہور میں بیٹھے شہباز شریف نے ،بڑے بھائی سے شاباش وصول کی۔ پھر بولے ’’ملتان والو! آپ کے وزیرِ اعظم کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا۔ کیا اپنے ہی بیٹے سے تنخواہ نہ لینا جرم ہے؟اگر یہ جرم ہے تو اس کو باربار کروں گا‘‘ جلسہ گاہ میں موجود عوام نے ،اُنکے حق میںنعرے لگائے۔ پھربولے ’’ملتان والو!تم نے میرا دِل خوش کر دیا۔ تم سب ہاتھ بلندکرو اور بتائو کہ ووٹ کو عزت دوگے؟‘‘ جلسہ گاہ میں موجود عوام نے زور دار نعرہ لگاتے ہوئے ہاتھ بلند کیے۔ مگر معلوم نہیں کیوں اسٹیج پر بیٹھے بوڑھے سیاست دان نے ہاتھ بلند نہ کیا۔ اس کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔