میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک ) میکسیکو کے شہر اوکساکا سے 9 کلومیٹر دور، سانتا ماریا ڈیل ٹیول کے قصبے میں دنیا کا سب سے چوڑے تنے والا درخت موجود ہے جسے دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے ہزاروں سیاح ہر سال وہاں جاتے ہیں۔یہ درخت ایک مقامی چرچ کے احاطے میں لگا ہوا ہے لیکن کوئی نہیں جانتا کہ یہ کب اگایا گیا تھا۔اس بارے میں لوگ اپنے بزرگوں سے سنی ہوئی مختلف روایات بیان کرتے ہیں جن میں سے کچھ کے مطابق اس کی عمر 6000 سال تک بتائی گئی ہے ۔ البتہ محتاط سائنسی اندازوں سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر 1400 سے 1600 سال تک پرانا ہو سکتا ہے۔مقامی زبان میں اسے ’’ٹیول کا درخت‘‘ کہا جاتا ہے جو اس قصبے کی شناخت بھی ظاہر کرتا ہے ۔