لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار وپروڈیوسر نجم زیدی نے کہا ہے اسٹیج ڈرامے کواب سٹیج ڈرامہ کہنابھی اس کی توہین ہے ، معذرت سے کہنا پڑتا ہے کہ سٹیج پراب صرف مجرے پیش کئے جاتے ہیں ،اداکارائوں کے سکینڈلزنے اس شعبے کو اس قدربدنام کردیاہے کہ فیملیاں اس سے بد ظن ہو گئی ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شالیمارتھیٹرمیں جن اداکارائوں کی ڈریسنگ روم کی ویڈیوز بنائی گئیں ان کے ملزمان کوکیفرکردار تک پہنچاناچاہیے ۔