ہانگ کانگ( نیٹ نیوز) ہانگ کانگ میں لوگوں کو سلانے والی بس سروس کا آغازہوا ہے جس میں لوگ بیٹھ کر 47 میل کا سفر کرسکتے ہیں لیکن یہ بس کہیں نہیں جاتی بلکہ گھوم پھر کر واپس آئے گی ۔ کمپنی کے مطابق بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جو شہری زندگی کی تیزرفتاری سے بہت پریشان رہتے ہیں اور رات کو بھی بے خوابی سے پریشان رہتے ہیں ۔کمپنی کے مطابق ان کے صارفین کہتے ہیں کہ انہیں بس کے طویل سفر میں نیند آجاتی ہے اور وہ اسی لیے بس کی نیند آزمانا چاہتے ہیں۔ ٹکٹ کی قیمت 15 سے 51 ڈالررکھی گئی ہے ۔