چین میں پاکستان کے لئے تیار ہونے والی جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ کی تقریب چین کے ووچانگ شپ پلاننگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شو انکلیو بیس میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ اس میں شبہ نہیں کہ پاکستان کی بری فضائی افواج کی طرح پاکستان نیوی کا شمار بھی دنیا کی بہترین بحری افواج میں ہوتا ہے۔ پاک نیوی وطن عزیز کے سمندر کی پاسبان ہے۔ 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی بحری فوج نے جس طرح سمندری لڑائی میں دشمن کے دانت کھٹے کئے ایک دنیا اس کی معترف ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی پاک بحریہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ پاکستان اور چین کے عوام اور حکومتوں کے مابین گہری مثالی دوستی ہے اور دیگر شعبوں کی طرح دونوں ملکوں میں دفاعی امور پر بھی قریبی تعلقات ہیں۔ دونوں دوست ممالک 2023ء میں بحیرہ عرب میں ایک ہفتے پر پر محیط بحری مشقیں بھی کر چکے ہیں ۔ حکومت پاکستان نے چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے لئے معاہد پر دستخط کئے تھے ،جن میں سے چار آبدوزیں چین اور چار پاکستان میں تیار کی جائیں گی۔ آبدوزوں کے حصول سے نا صرف علاقے میں طاقت کا توازن قائم ہوگا بلکہ پاکستان کی بحری دفاع کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہو