کراچی(سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان سے سستا پٹرول کسی ملک میں نہیں ملتا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا پچھلی حکومتیں ٹیکسز لگاتی تھیں لیکن ہم نے نیا ٹیکس نہیں لگایا،پاکستان کم ترین شرح مہنگائی بڑھانے والے ملکوں میں شامل ہے ،پی ڈی ایم مردہ لاش ہے ، جو تابوت میں پڑی ہے ، لاش کو بار بار انجکشن لگا کر کھڑا کردیتے ہیں،عدلیہ کا مذاق اڑایا جارہا ہے ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کی بھر پور تحقیقات ہونی چاہیے ۔ ن لیگ پر جب بھی کیسز بنتے ہیں، ویڈیو لے آتے ہیں۔ عدالتیں اس کو نوٹس لے ۔