نیو یارک (ویب دیسک )کورنیل یونیورسٹی اور سٹینفرڈ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ’’نیلی (بلیو) ہائیڈروجن‘‘ کو ماحول دوست قرار دینا بہت بڑی بھول ہوگی کیونکہ اسے تیار کرنے میں کوئلے سے بھی زیادہ آلودگی خارج ہوتی ہے ۔واضح رہے کہ نیلی ہائیڈروجن دراصل قدرتی گیس کی میتھین میں شامل ہائیڈروجن کو علیحدہ کرکے حاصل کی جاتی ہے جس کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ یہ توانائی کا بہتر اور ماحول دوست ذریعہ ہے ۔