BN

دلچسپ و عجیب



فرانسیسی شخص نے گیس کی بو کو ’’ خوشبو‘‘ میں بدلنے کی دوا بنا لی

اتوار 17 نومبر 2019ء
پیرس( ویب ڈیسک) اکثر کسی تقریب میں موجود افراد کے درمیان کسی کو پیٹ کی گیس کے مسائل کا سامنا ہو تو یہ بات اس کے لیے شرمندگی اور اس محفل میں موجود دیگر افراد کے لیے مشکل کا باعث بن سکتی ہے اور اس ہی شرمندگی سے بچانے کے لیے فرانس سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ شخص نے ایسی ادویات تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ریح (پیٹ کی گیس) کی بو کو پھولوں اور چاکلیٹ کی خوشبو میں تبدیل کردیں گی۔69 سالہ کرسٹین پوئنچیوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے ایسی ادویات تیار کرنے کا
مزید پڑھیے


ویتنام کے بہادر بچے ، مرے سانپ کے ساتھ کھیلنے کے ہوئے چرچے

اتوار 17 نومبر 2019ء
ہنوئی( ویب ڈیسک) دنیا بھر میں زندہ سانپوں سے لاکھوں لوگ ڈرتے ہیں، چاہے وہ بیشک مرے ہوئے ہی کیوں نہ ہوں، زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا بھی چھوڑ دیتے ہیں تاہم کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ایک حیران کن خبر ویتنام سے آئی ہے جہاں بچے مردار سانپ کیساتھ کھیل رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل
مزید پڑھیے


کنٹینروں سے 3منزلہ گھر بنایا، سوشل میڈیا پر نام کمایا

اتوار 17 نومبر 2019ء
ہیوسٹن(ویب ڈیسک) 11 شپنگ کنٹینروں کو ایک ساتھ ملا کر اور ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر تین منزلہ گھر بنانے کا خیال بظاہر ناممکن نظر آتا ہے لیکن ڈیزائنر ول بریاؤکس کے معاملے میں الٹ ہوا ہے ۔ ول نے شپنگ کنٹینروں کی مدد سے متاثر کن تین منزلہ گھر بنایا ہے ۔ ول نے یہ گھر ہیوسٹن کی میک گوئن سٹریٹ پر بنایا ہے ۔ول نے بتایا کہ انہوں نے ایسے گھر کا سوچاتھا، اس کے بعد انہوں نے تھری ڈی سافٹ وئیر کی مدد سے اس گھر کا نقشہ بنایا اور پھر اسے حقیقت کا روپ دے
مزید پڑھیے


5ہزار افراد کا روایتی ڈانس،گینز بک میں لکھوایا نام

اتوار 17 نومبر 2019ء
ہنوئی(ویب ڈیسک) ویتنا م میں روایتی میلے کے موقع پر پانچ ہزار افراد نے ایک ساتھ روایتی رقص کا شاندار مظاہرہ کیا۔ 5ہزار افرادنے روایتی لباس زیب تن کئے ایک ساتھ روایتی رقص کا شاندار مظاہرہ کرکے نیا گنیز ریکارڈ قائم کردیا جسے جلد باقاعدہ طور پر گنیز بک میں درج کیا جائیگا۔اس ایونٹ کو دیکھنے کیلئے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رقص کی شاندار پرفارمنس کو خوب انجوائے کیا۔ اس موقع پر شرکا نے کہا ہے کہ روایتی میلہ تو ہر سال منقعد ہوتا ہے مگر اس ایونٹ کے دوران ورلڈ ریکارڈ بنانے پر
مزید پڑھیے


برطانونی ڈاکٹر نے خود کو روبوٹ میں لیا بدل، مچ گئی دنیا میں ہلچل

اتوار 17 نومبر 2019ء
لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک انسان نے خود کو روبوٹ میں بدل لیا جس سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی ڈاکٹر پیٹر سکاٹ مورگن کا شمار دنیا مشہور ربوٹکس کے ماہرین میں ہوتا ہے ۔ انہیں 2017 میں موٹر نیوران ڈیزیز نام کی بیماری لاحق ہو گئی تھی جس میں باڈی کے مسل جھڑنا شروع کر دیتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ 2019 میں انتقال کر جائیں گے ۔ اس کے بعد پیٹر نے موت سے ہار نہ ماننے
مزید پڑھیے




انسٹا گرام کا دنیا بھرمیں پوسٹس پر لائکس ظاہر نہ کرنے کا تجربہ

اتوار 17 نومبر 2019ء
کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) سوشل پلیٹ فارم انسٹا گرام نے اپنی پوسٹس پر لائکس کاؤنٹ کو اصل مالک کے علاوہ دیگر افراد سے چھپانے کا امریکہ میں ایک تجربہ کیا ہے ۔ بعد ازاں اسے آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، آئرلینڈ، اٹلی اور دیگر ممالک میں توسیع دے دی گئی۔انسٹا گرام کے مطابق اس تجربے کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں ۔ اسی بنا پر اس کی اہمیت مزید جاننے کے لیے اسے پوری دنیا میں آزمایا جارہا ہے لیکن انسٹا گرام نے مزید کچھ نہیں بتایا کہ اس تبدیلی کا مقصد کیا ہے اور اس کے کیا فائدے ہوں گے ؟ تاہم
مزید پڑھیے


بی مانو سے محبت کا اظہار، انسانوں نے لیا بلیوں کا روپ دھار

اتوار 17 نومبر 2019ء
ٹوکیو( ویب ڈیسک) یوں تو اکثر افراد کو نہ صرف بلیاں پالنے کا شوق ہوتا ہے بلکہ وہ بی مانو کے خوب نخرے بھی اُٹھاتے ہیں لیکن جناب جاپان میں تو لوگ بلیوں سے اس حد تک محبت کرتے ہیں کہ بلیوں کا روپ دھار کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ جی ہاں، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سالانہ کیٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں بلیوں سے محبت کرنے والے ہزاروں افراد نے بلیوں کا روپ دھار کر شرکت کی اور سڑکوں پر مارچ کیا۔ اس موقع پر شرکا نے بلیوں کے کاسٹیومز اور ماسک پہن کر بلیوں
مزید پڑھیے


دودھ پینے والے فائر فائٹرز نے معافی مانگ لی

اتوار 17 نومبر 2019ء
سڈنی( ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں فائر فائٹرز نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب انہوں نے ایک گھر کی آگ بجھانے کے بعد وہاں ایک معذرت نامہ چھوڑا۔ نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے پاؤل سیکفی نے فیس بک پر ہاتھ سے لکھ ہوا ایک نوٹ شیئر کیا ہے ، جس پر ارونگا رورل فائر سروس کے دستخط ہیں۔ اس نوٹ میں لکھا ہے آپ کے گھر کو بچانا ہمارے لیے باعث مسرت ہے ۔ معذرت کہ ہم آپ کے شیڈ کو نہیں بچا سکے لیکن ہم آپ کے کچھ دودھ کے مقروض ہیں۔ اس
مزید پڑھیے


گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرائی، لوگوں نے لڑکی کی جان بچائی

اتوار 17 نومبر 2019ء
بیجنگ( ویب ڈیسک) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے ۔ چین میں ایسا ہی حادثہ اس وقت دیکھا گیا جب ایک کار نے موٹر سائیکل سوار لڑکی کو ٹکر دے ماری جس کے باعث لڑکی گاڑی تلے دب گئی۔رپورٹ کے مطابق ہمدرد راہ گیروں نے گاڑی کو مل کر اُٹھایا اور لڑکی کو بروقت ہسپتال پہنچا کر اسکی جان بچائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ڈرائیور تیزرفتاری کے ساتھ جا رہا تھا کہ اچانک سامنے موٹر سائیکل سوار لڑکی آ گئی اور کار اس سے ٹکرا گئی ، اسی دوران موٹر سائیکل سوار
مزید پڑھیے


جاپان کا ایک ڈالر ہوٹل لیکن ویڈیو براہِ راست نشر کی جائیگی

اتوار 17 نومبر 2019ء
ٹوکیو( ویب ڈیسک) جاپان تو کیا دنیا بھر میں کسی بھی جگہ پر 200 روپے میں ہوٹل کا کمرہ نہیں ملتا لیکن جاپانی شہر فوقوکا میں شہر کے مرکزی شاپنگ مال سے صرف 15 منٹ کی پیدل مسافت پر واقع ایک ہوٹل میں یہ کمرا دستیاب ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوٹل کا کمرا ہفتے میں کسی بھی دن کے لیے دستیاب ہے لیکن یہاں رکنے سے قبل آپ کو ہوٹل کے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت وہ کمرے میں رہتے ہوئے آپ کی ویڈیو براہِ راست یوٹیوب پر نشر کرے گا۔ جسے ظاہر
مزید پڑھیے