فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کے بورڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کو تبدیل کیے جانے کے بعد نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمٹیڈ (این ٹی ڈی سی ایل )کے نئے بورڈز آ ف ڈا ئر یکٹرز کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ، اس حوالہ سے وزات توانائی کی طرف سے جاری کیے جانیوالے اعلامیہ کے مطابق این ٹی ڈی سی ایل کا کے بورڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کا نیا چیئرمین نوید اسماعیل کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ اراکین میں علی زین بنٹا والا، نعمان کے ڈار ،اسلم حیدر ،ہارون جان کے ساتھ ساتھ نان ایگزیکٹو ڈا ئریکٹرز میں ایڈیشن سیکرٹری وزارت توانائی ،ممبر توانائی پلاننگ کمیشن ،جوائنٹ سیکر ٹری ٹرانسمیشن ،منیجنگ ڈا ئر یکٹر پی پی آ ئی بی ،چیف ایگزیکٹو آ فیسر سی پی پی اے اور منیجنگ ڈا ئر یکٹر این ٹی ڈی سی ایل شامل ہیں سیکشن آ فیسر این ٹی ڈی سی ایل حماد رضا کی طرف سے اس نو ٹیفکیشن کے حوالہ تمام متعلقہ ذمہ داروں کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔