لاہور( کلچرل رپورٹر) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمراکے تعاون سے صوفی رنگ کی تقریب 25 فروری کو منعقدہوگی ۔ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے بسلسلہ جشن ظہور مولاکائنات حضرت علیؓ اور جشن معراجِ النبیؐ بعنوان ’’صوفی رنگ‘‘کی تقریب 25فروری کو شام 6بجے الحمرا ہال نمبر نمبر1شاہراہ قائداعظم لاہور میں منعقد ہوگی۔ سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان سید سہیل بخاری نے بتایا کہ تقریب میں قوال شیرمیاں داد، کالے خاں بھگ ودیگر عقیدت کا اظہار کرینگے۔