لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار عامر خان کی طرح بننا چاہتے ہیں۔یاسر نواز نے بالی ووڈ اداکار عامر خان کے نام ایک خط لکھا جوکہ اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں شیئر کیا۔اداکار نے کہا کہ پیارے عامر! آپ نے ہمیشہ مجھے اپنے کام سے متاثر کیا، میں بھی آپ کی طرح بننا چاہتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میں بھی آپ کی طرح نام کمانا چاہتا ہوں۔ اداکار نے مزید کہا کہ ’آپ کی فلم ’قیامت‘ سے لیکر ’دنگل‘ تک کوئی ایسی فلم نہیں جو میں نے نہ دیکھی ہو۔‘