لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث سانحہ ساہیوال کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت نہ ہوسکی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پی آئی سی میں مریضوں کو زائدالمیعاد سٹنٹ ڈالنے کے کیس میں وکلاء کو مزید دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لائافسروں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے امتحان کے لئے اہل قرارنہ دینے کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے امتحانی ونگ سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا بتایا جائے سول سرونٹس ایکٹ کے تحت کسی سرکاری ملازم کو امتحان کیلئے بلایاگیا یا نہیں،ہائیکورٹ کے خلاف درخواست ناقابل سماعت ہے ،ہائیکورٹ کی امتحانی کمیٹی تین جسٹس صاحبان پرمشتمل ہے ،سنگل بنچ کیسے پٹیشن کی سماعت کرسکتا ہے۔