لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے کے زیر اہتمام جشن بہاراں کے تحت لبرٹی گول چکر پر "وینٹیج کار ریلی "کا انعقاد کیا گیا۔ وینٹیج کار ریلی میں دلچسپی رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی کار ریلی میں رنگ برنگی نایاب نئے اور پرانے مختلف ماڈلز کی کاریں شامل تھیں وینٹیج کار ریلی میں ۔رائل ۔موڈیفائی۔نایاب 80سے زائد گاڑیاں ریلی کا حصہ تھیں پرانے اور نئے ماڈلز کی سپورٹس اور نایاب 25 موٹر سائیکلیں بھی ریلی کا حصہ تھیں کار ریلی میں موٹر بائیکرز کی بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں ۔کار ریلی لبرٹی گول چکر سے جیل روڈ جیلانی پارک تک نکالی گئی ۔کار ریلی میں چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی،ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے منیب الرحمان ، ڈائریکٹر سپورٹس عامر ابراہیم سمیت دیگر پی ایچ اے افسران نے بھی شرکت کی۔ یاسر گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے نے جشن بہاراں میلے میں ملکی ثقافت اور صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے ۔