لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے کہا ہے حکومت کی جیت ابھی بظاہر نظر نہیں آرہی، چند دنوں میں نظر آجائے گی، شہباز شریف کے ساتھ ہاتھ ہوجائے گا، اپنی بات پر قائم ہوں۔پروگرا م دی لاسٹ آورمیں اینکر پرسن یاسر رشید سے گفتگو میں ان کاکہناتھااپوزیشن قائدین کے چہروں پر خوشی کی بجائے چہرے لٹکے ہوئے تھے ،جب تعداد ان کے پاس پوری ہے تو پھر پریشانی کیا ہے ،198کے قریب لوگ موجود ہیں،وزیر اعظم کا خطاب فرمائش ، ہدایت یا پھر کسی ڈیل پر مؤخر ہوا ہے ،یہ سب کچھ ایک ہم ملاقات میں طے ہوا،معاملات کسی طرف جارہے ہیں، جو ملک میں ہورہا ہے پاکستان اس کا متحمل نہیں،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو پھر جلسے ، جلوسوں سے عمران خان بھی نہیں رکیں گے ۔ن لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہم اپنی قیادت کی اجازت سے چودھری برادران کے پاس گئے اور ان کو آفر کی کہ آپ ہمارے پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہیں،اس پر انہوں نے ہمارا شکریہ ادا کیا اورکھانا بھی کھلایا،انہوں نے ہمارے ساتھ عمران خان کے گلے شکوے بھی کئے ، فیصلہ ہوا ہم شہباز شریف کے پاس آئینگے تو اعلان کردینگے ، ہم نے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد ان کے کہنے پر جمع کرائی،وزارت اعلیٰ کا امیدوار ن لیگ سے ہی ہوگا،علیم خان اور ترین گروپ عمران خان سے ناراض ہیں،اب وہ ہمارے ساتھ آرہے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی تیمور تالپور نے کہا اگلے الیکشن میں تحریک انصاف نظر نہیں آرہی،مقابلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہی ہوگا۔