لاہور(کلچرل رپورٹر، نیٹ نیوز)معروف اداکارہ سونیا حسین کی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا ہے جس کے متعلق انہوں نے ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے اداکارہ سونیا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے اپنے خواب کے متعلق بتایا کہ ہر اولاد کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کے لئے ایک چھوٹا سا گھر بنائے جسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں۔اداکارہ نے بتایا ہے کہ میری بھی زندگی کا یہ ایک خواب تھا کہ میں اپنے والدین کے لئے گھر بناؤں اور اﷲ کے کرم سے میرا یہ خواب پورا ہوگیا ہے ۔ آج میری زندگی کا سب سے بڑا خواب حقیقت بن گیا، یہ میرے امی ابو کا گھر’ آشیانہ تسنیم ‘۔ ویڈیو میں اداکارہ کو والدین اور اہل خانہ کے ہمراہ نئے گھر کی خوشی مناتے اور جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ ویڈیو میں اداکارہ کے نئے گھر کے مناظر بھی عکس بند ہیں جس میں ان کے والدین کو ربن کاٹ کر گھر میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے ۔