لاہور(کلچرل رپورٹر ) اداکار نعمان اعجاز جلد ہی مقبول اداکارہ صبا قمر کے شوہر کے روپ میں چھوٹی سکرین پر دکھائی دیں گے ۔دونوں پہلی بار میاں اور بیوی کے روپ میں بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ (زی فائیو) کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے ۔ نعمان اعجاز اور صبا قمر ہدایت کار کاشف نثار کی ہدایت کردہ ویب سیریز (مسٹر اینڈ مسز شمیم) میں دکھائی دیں گے ۔نعمان اعجاز نے کاشف نثار کے ہمراہ 2021 ئمیں ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ویب سیریز سے متعلق آگاہ کیا تھا۔