لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار فیروز خان نے بھارت میں جاری حجاب تنازع پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے ۔فیروز خان نے انسٹا سٹوری میں وہ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری سکول میں مسلم خاتون ٹیچر اور طالبات کو برقع اور حجاب کے ساتھ سکول میں داخل نہیں ہونے دیا گیاطالبات اور خاتون ٹیچر نے اسکول کے باہر سڑک پر کھڑے ہوکر حجاب اور برقع اْتارا جس کے بعد اْنہیں اسکول میں داخل ہونے دیا اس پر فیروز خان نے کہا کہ شرم آنی چاہیے ان لوگوں کو جو اس ظلم کے خلاف نہیں بول رہے ہیں۔