لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ عابدہ پروین کا لتا منگیشکر کو خراج تحسین لتا منگیشکر کے متعلق بات کرتے ہوئے گلوکارہ عابدہ پروین نے کہا ہے کہ لتا جی جیسا اس دنیا میں کوئی گلو کارنہیں ہے عابدہ پروین نے لتا منگیشکر کے بارے میں بتایا کہ انکی شخصیت روشنی اور محبت سے بھرپور تھی جو کہ ہم جیسے گلوکاروں سے بھی خوش اخلاقی سے پیش آتی تھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لتا جی کے گانے اور آواز روحوں کو چھو لیتی تھیں ۔انہوں نے لتا جی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی اپنے بارے میں کچھ نہیں سوچتی تھیں۔