لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنسز میں یوم پاکستان کے حوا لے سے قر آن خوا نی، آ گا ہی واک، سیمینار، تقریر اور تحر یک پاکستان کے شہدا کے لیئے خصو صی دعا کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت وا ئس پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جس میں ڈین،ڈا ئر یکٹر / چیئر پرسنز، طلبہ و فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی اور سٹی کیمپس کا چکر لگا یا۔بعد ازیں پا شا اکیڈیمک بلا ک میں سیمینار کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن، ڈاکٹر علی رضا اعوان سمیت سٹاف، طلبہ اور فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے سیمینار میں شر کت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے یوم پاکستان کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور تحریک پاکستان کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ۔