لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ماہرہ خان اور نینا کاشف کی پروڈیوس کردہ ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ مارچ میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔جاری کیے گئے مختصر ٹریلر میں فواد خان اور میرا سیٹھی سمیت دیگر سینئر اداکاروں کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے ۔