کراچی(این این آئی)آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری 4.8 فیصد مزید بڑھے گی۔آئی ایم ایف نے معیشتوں کی بحالی پر مبنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق سال 2022 پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوگا اور اشیائے ضروری کی قیمتوں میں 8.5 فیصد اضافہ جاری رہے گا جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ 0.6 سے بڑھ کر 3.1 فیصد ہوجائے گا۔ پاکستان کی حقیقی شرح نمو 3.9 سے بڑھ کر 4 فیصد ہوجائے گی جبکہ کورونا وبا کا معیشت پر دبا ؤجاری رہے گا، معیشت کی عمومی شرح نمو آئندہ سال 3 اعشاریہ ایک فیصد رہے گی۔