لاہور،ملتان (کرائم،سٹاف رپورٹرز)آئی جی پنجاب امجدجاوید سلیمی 7روزہ دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ روز کالج آف پالیسنگ یو کے میں سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن کورس کا افتتاح کیا ،کورس میں 12 سی ٹی ڈی افسران شریک ہیں،آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو کالج آف پولیسنگ میں پولیس کی بھرتیوں اور تربیت بارے بریفنگ دی گئی،آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے زیر تربیت افسران کو دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید طریقے سیکھنے پر زور دیا، آئی جی پنجاب کی یو کے میں چیف کانسٹیبل آف ویسٹ میڈ لینڈ پولیس فورس ڈیو تھامسن کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئی جس میں دونوں افسران کا پولیس فورس کی کارکردگی بہتر بنانے بارے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔