لاہور(جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ٹیکنووشن کے نام سے ٹیکنالوجی مقابلوں کا آغاز ہوگیا ۔ مقابلے یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہیں ۔ہفتہ بھر جاری رہنے والی سرگرمی کا اہتمام یونیورسٹی کی مختلف سوسائیٹزایس ایم ای ،آئی سی ای اور میکاٹرونکس کلب نے کیا ۔ٹیکنو وشن کے پہلے دن کے دوران، میکیٹرونکس، مکینیکل انجینئرنگ، صنعتی اور مینوفیکچرنگ انجینئرنگ، اور سول انجینئرنگ کے وسیع تر انجینئرنگ شعبوں میں روبوٹکس، کمپیوٹر ایڈیڈ ڈیزائن، اور سٹرکچرز کے میدان میں تکنیکی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔پہلے دن کے دوران ان مقابلوں میں طلبا کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ یہ مقابلے 25 مارچ تک جاری رہیں گے ۔