مکرمی! شہر کراچی کے اکثر علاقوں میں گٹروں کے ڈھکن نہیں ہیں،جس کی وجہ سے کئی بچے موت کا شکار ہوچکے ہیں، والدین کو بچوں کے بارے میں اب خوف لاحق ہوچکا ہے،میں آپ کی وساطت سے ارباب اختیارکی توجہ اس جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ وہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیں،اور جو لوگ گٹروں کے ڈھکنوں کی چوری میں ملوث ہیں،جیسا کہ اکثر لوگ نشہ کرنے کے لتمیں ان کی چوری کے مرتکب ہورہے ہیں،ان کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائیں اور ان کے معالجہ کے لئے اور بحالی مراکز قائم کئے جائیں،اور والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ بچوں کے بارے میں احتیاط سے کام لیں،ان کی حفاظت کا بندوبست کریں،تاکہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچا جائیں۔ (ثناء اللہ، علامہ بنوری ٹاؤن،کراچی)