Common frontend top

دردانہ نجم


افغان قیادت کے پاس اپنی تقدیر لکھنے کا موقع


افغانستان سے امریکہ کا انخلا اب یقینی ہے۔ گیارہ ستمبر 2021 تک انخلا حتمی طور پر مکمل ہو چکا ہو گا جس کے بعد افغانستان کی حکومت کی باگ ڈور مقامی حکمرانوں کو منتقل کر دی جائے گی۔ سوال یہ ہے کہ اب بھی مقامی لوگ ہی افغانستان پر حکمران ہیں تو انخلا کے بعد ایسی کونسی تبدیلی متوقع ہے جس نے ایک ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ امریکہ طویل عرصے تک انخلا کے بعد پیدا ہونے والی ممکنہ صورت حال کی وجہ سے افغانستان چھوڑنے کے فیصلے پر متذبذب رہا۔ پھر ایک طویل بحث
منگل 08 جون 2021ء مزید پڑھیے

کریڈٹ کی بھوکی پولیس اور انصاف کے منتظر شہری

هفته 05 جون 2021ء
دردانہ نجم
آخرکار عائشہ مظہر کا مسئلہ حل ہوگیا۔ گھر تو سابق سی سی پی او عمر شیخ نے پہلے ہی دلوا دیا تھا لیکن بلوں اور کرائے کی مد میں لادا گیا پیسوں کا بوجھ ابھی باقی تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کی مداخلت سے اس سے بھی چھٹی مل گئی۔ خاتون کوپیسے دینے کی کارروائی کا فوٹو سیشن کیا گیا جسے اسی دن پنجاب پولیس کے ٹویٹر اکائونٹ پر پولیس کی کامیاب کاروائی کے طور پر چسپاں کر دیا گیا۔ حیران ہیں کہ کیسے کچھ لوگ اور ادارے فریب کو ذاتی کامیابی قرار دینے میںذرا سا بھی تامل نہیں برتتے۔
مزید پڑھیے


قانون کی بالا دستی کیسے ؟

منگل 01 جون 2021ء
دردانہ نجم
اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان کی عوام کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو نے پاکستان کے عدالتی نظام کی ایک بار پھر قلعی کھول دی۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خاتون عائشہ نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ ان کے لاہور میں واقع گھر پر نہ صرف کرائے دار نے قبضہ کیا بلکہ قبضہ چھڑوانے کے لیے الٹا کرائے دار کو پانچ لاکھ روپے دینے پڑ رہے ہیں۔ یہ تصفیہ لاہور پولیس نے کروایا جبکہ سٹے آرڈر کی وجہ سے خاتون کو ایک سال عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑے۔ محترمہ نے چیف جسٹس آف
مزید پڑھیے


گرد آلود صحافتی اقدار

هفته 29 مئی 2021ء
دردانہ نجم
پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ٹویٹر پر ایک پاکستانی صحافی پر تشدد کے متعلق مذمتی بیان نے چونکا دیا۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ’’صحافیوں پر حملے کبھی بھی برداشت نہیں کیے جاسکتے۔ ہم صحافیوں کی حفاظت اور ان پر حملوں کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ‘‘ امریکہ کا انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرنا معمول کی بات ہے لیکن ابھی کچھ ہفتوں پہلے ہی فلسطین کے شہر غزا میں اسرائیلی طاقت کی ہولناکی نے نہ صرف انسانی حقوق بلکہ صحافت کی بھی دھجیاں اڑادیں۔ امریکہ سمیت تمام مغربی میڈیا اس سفاکیت پر خاموش رہا۔
مزید پڑھیے


بڑا کون؟چوہدری نثار کی انا یا حلقے کے عوام

منگل 25 مئی 2021ء
دردانہ نجم
سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار احمد نے پونے تین سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے2018کے انتخابات میں بطور آزاد امیدوار راولپنڈی کے حلقہ پی پی 10 سے الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔ مجموعی طور چار حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا لیکن ایک کے علاوہ تمام نشستیں تحریک انصاف سے ہار گئے۔ غصہ تھا یا اپنی قسمت سے شاکی، چوہدری صاحب نے صوبائی اسمبلی کی رکنیت کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وہ فوری طور پر
مزید پڑھیے



فلسطینیوں کی حمایت کیسے کی جائے

منگل 18 مئی 2021ء
دردانہ نجم
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اس غصے کی حرارت فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کے دوران بڑھ جاتی ہے۔ اس وقت تین ممالک ایسے ہیں جن کے حوالے سے مسلمانوںکا ماننا ہے کہ ان پر غیر مسلموں کا غلبہ ہے اور چونکہ ان علاقوں میں اسلام کے خلاف صیہونی طاقتیں نبردآزما ہیں اس لیے ان پر یلغار دراصل اسلام پر یلغار ہے۔ ہمارے یہاں فلسطین ، کشمیر اور افغانستان کے حوالے سے جو حساسیت پائی جاتی ہے اس کا تعلق مسلمانوں کی مظلومیت سے ہے۔ اس میں کوئی شک
مزید پڑھیے


حساس معاملات میں پالیسی پر آئی جی پنجاب سے مکالمہ

منگل 11 مئی 2021ء
دردانہ نجم
یورپین یونین نے دو ٹوک الفاظ میں پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ناموس رسالت قانون کے غلط استعمال کے مروجہ طریقہ کار کو تبدیل کرے اور اگر ہم نے اس ضمن میں کوئی خاطر خواہ دلچسپی نہ دکھائی تو یورپی یونین کی طرف سے دی گئی جی ایس پی پلس کی مراعات ،جن کے ذریعہ پاکستانی تاجر بہت فائدہ حاصل کرتے ہیں واپس لے لی جائیں گی۔ اس تنبیہ کے بعد پاکستان کی انسانی اور اقلیتی حقوق کی وزیر ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں اور انسانی حقوق کے زمرے
مزید پڑھیے


الخدمت فائونڈیشن

اتوار 14 مارچ 2021ء
دردانہ نجم
بارہ مارچ کی شب الخدمت فائونڈیشن کے ہیڈ آفس میں عشائیے پر مدعو میڈیا سے تعلق رکھنے والے چند افراد پر مشتمل نشست تھی۔ الخدمت فائونڈیشن کے سربراہ عبدالشکورصاحب نے ایک مختصر تقریر میں فائونڈیشن کی خدمات کا جائزہ پیش کیا ۔ ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں بیان کردہ سرگرمیوں کاوضاحت کے ساتھ احاطہ کیا گیا تھا۔ فائونڈیشن کی بلڈنگ کی خصوصیت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی واضح جھلک تھی۔ منظم اورشفاف ماحول میں کسی بھی قسم کی گھٹن کااحساس نہیں تھا۔ گفتگومیں بھی روایتی مذہبی جھکاؤ یکسر غائب تھا۔ اگر ایک جملے میں اس تمام ماحول
مزید پڑھیے


عربی زبان کی مخالفت اور اہمیت

پیر 08 فروری 2021ء
دردانہ نجم
کیا عربی کو بطور لازمی ز بان پاکستان کے تعلیمی اداروں میں نافذ کیا جانا چاہیے؟ اگر میرا تعلق مذہبی جماعت سے ہے تو اس سوال کے لیے میرا جواب ہاں میں ہوگا۔ اگر میرا تعلق علاقائی زبانوںکو فروغ دینے والے گروہ سے ہے تو یقیناً مجھے اس سوال سے اختلاف ہوگا۔اور اگر میں معاملات کو مغرب کی ریفارمیشن تحریک کی عینک سے دیکھنے کی عادی ہوں تو یہ سوال طبیعت پر گراں گزرے گا۔یہ تمام باتیں اپنی اپنی جگہ درست بھی ہو سکتی ہیں اور نہیں بھی۔ کسی کی ذاتی را ئے کی اہمیت تحقیق کے ذریعے اسے
مزید پڑھیے


عمر شیخ کی رہائی اور پاک امریکہ تعلقات

پیر 01 فروری 2021ء
دردانہ نجم
احمد سید عمر شیخ کی رہائی کے فیصلے نے پاک امریکہ تعلقات میں نئی چپقلش کا دروازہ کھول دیا ہے۔ آج سے انیس برس قبل، 2002 میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے عمر شیخ کو امریکی صحافی ڈینئیل پرل کواغوا اور قتل کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی ۔ اہم ہونے کے باوجود یہ مقدمہ عدالتی پیچ و خم اور سست روی کے باعث کسی انجام کو نہ پہنچ سکا۔ پھر پچھلے سال سندھ ہائی کورٹ نے عمر شیخ کی درخواست پر سماعت کے بعد نہ صرف اسکی سزائے موت معطل کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں