Common frontend top

دلچسپ و عجیب


جاپان میں زندہ کیڑوں والے پین برائے فروخت

جمعه 16 اپریل 2021ء
ٹوکیو(ویب ڈیسک )تصور کیجیے ایک ایسے پین کا، جس کے اوپر والے حصے کے شفاف مائع میں ایک کیڑا تِلملا رہا ہو۔ یہ عجیب و غریب پین جاپان کی ایک کمپنی نے تیار کیا ہے جس میں زندہ کیڑا دیکھا جاسکتا ہے ۔اس میں ایک زندہ نیماٹوڈ (طفیلیہ) ہے جو اس قلم کو عجیب و غریب اور پراسرار بناتا ہے ۔ یہ کیڑا بعض افراد میں شدید الرجی کا باعث بنتا ہے اور اسی وجہ سے کوئی بھی شخص اسے اپنے قریب نہیں رکھنا چاہے گا لیکن اس پین میں اسی ننھے دہشت گرد کو محفوظ کرکے رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیے


چقندر کا رس، دماغ اور دل کو فائدہ پہنچاتا ہے

جمعه 09 اپریل 2021ء
لندن(ویب ڈیسک) برطانوی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ لال چقندر کا رس ہمارے جسم میں خون کے بہاؤ اور دماغی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے ۔یہ جاننے کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم نے 70 سے 80 سال کے تیس رضاکار کو تحقیق میں شریک کیا۔ان میں سے نصف بزرگوں کو دس دن تک روزانہ سرخ چقندر کے خالص اور اصلی رس کا تقریباً ایک گلاس پلایا ۔دس دن گزرنے کے بعد جب ان تمام بزرگوں کے دل، رگوں اور دماغ کی صحت کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ سرخ چقندر کا اصل اور خالص رس پینے والے
مزید پڑھیے


سپرماریو برادرز کا 35 سال پرانا گیم10 کروڑ روپے میں نیلام

جمعه 09 اپریل 2021ء
ڈیلاس(ویب ڈیسک) سپرماریو برادرز کی 35 سالہ پرانی گیم کارٹریج اب چھ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے جو پاکستانی روپوں میں دس کروڑ کے لگ بھگ ہے ۔ڈیلاس میں واقع نیلامی کی کمپنی نے کہا ہے کہ سپرماریو برادرز کی گیم کارٹریج1986 میں کرسمس پر تحقے کے لیے خریدی گئی تھی اور یہ دفتر کے دراز میں رکھی تھی۔اس گیم کی مہر بھی نہیں کھولی گئی اور یوں اسے استعمال کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس طرح کسی نیلامی میں پیش کیا جانے والا یہ گیم سب سے بہترین حالت میں ملا ہے ۔
مزید پڑھیے


بڑھاپا۔۔۔ مسلسل نہیں تین مرحلوں میں آتا ہے :نئی تحقیق

جمعرات 08 اپریل 2021ء
لندن( نیٹ نیوز) بڑھاپے پر مزید تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ عمررسیدگی کوئی مسلسل عمل نہیں بلکہ حیاتیاتی طور پر اس کے تین ادوار ہیں جنہیں آپ بڑھاپے کو بڑھانے والے ’’گیئر‘‘ کہہ سکتے ہیں۔2019 میں کی گئی ایک طویل تحقیق میں خون کے 4000 مختلف ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن سے معلومات ہوا ہے کہ حیاتیاتی بڑھاپے (بایولاجیکل ایجنگ) کا ظہور 34، 60 اور 78 سال کی عمر میں یک لخت ایک نیا روپ لیتا ہے ۔ اس طرح بڑھاپے کی رفتار پوری عمر یکساں نہیں رہتی بلکہ اس میں تیزی اور تبدیلی رونما ہوتی ہے
مزید پڑھیے


مالکن کی اشیا چرانے والی خادمہ فیس ماسک کی وجہ سے پکڑی گئی

جمعرات 08 اپریل 2021ء
دبئی( نیٹ نیوز) متحدہ عرب امارات میں فیس ماسک کی مدد سے انوکھی چوری پکڑی گئی ۔مقامی میڈیا کے مطابق ایک خاتون نے بتایا کہ اس کی خادمہ اس کے کمرے سے تسلسل کے ساتھ چوری کر رہی تھی جس کا انکشاف اسے اس وقت ہوا جب اس نے اپنا نقش ونگار والا فیس ماسک اُس کے کمرے میں دیکھا۔ خاتون کے مطابق میں نے خادمہ کے کمرے کی تلاشی لی۔ تو میرے موبائل، آئی پیڈ، کچھ جیولریز ، قیمتی چشمے اور دیگر چیزیں بھی اس کے کمرے سے ملیں۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر خادمہ کو گرفتار
مزید پڑھیے



امریکہ میں انتہائی لمبے سینگوں والی گائے کی تصاویر وائرل

بدھ 07 اپریل 2021ء
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکہ میں انتہائی لمبے سینگوں والی گائے اور بیل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ گائے (ٹیکساس لانگ ہارن) کو دودھ اور گوشت کے ساتھ ساتھ سواری اور بار برداری کے لیے بھی پالا جاتا رہا ہے ۔ گائے کی جسمانی پیمائش کے مطابق قد 5 فٹ تک جبکہ اس کا وزن635 سے 997 کلوگرام تک ہوتا ہے ، اس گائے کی خصوصیت اس کے لمبے اور خوبصورت سینگ ہیں جن کی لمبائی100 سے 127 انچ ہوتی ہے ۔ 1964 میں اس نایاب نسل کی بریڈنگ اور حفاظت کے لیے امریکہ میں ٹیکساس لانگ ہارن
مزید پڑھیے


کیلیفورنیا کے سمندر میں ایک ہزار ڈولفن کی تیراکی

بدھ 07 اپریل 2021ء
کیلیفورنیا( نیٹ نیوز)کیلی فورنیا کے سمندر میں ایک ساتھ ایک ہزار ڈولفن کی تیراکی کا مظاہرہ دیکھا گیا۔ غیر معمولی نظارہ سیاحوں نے اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کر لیا ۔ڈولفنز کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ کمنٹس کئے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیے


لائیو رپورٹنگ کے دوران کتا خاتون رپورٹر سے مائیک چھین کر فرار

پیر 05 اپریل 2021ء
ماسکو(ویب ڈیسک)روس میں ایک کتا خاتون رپورٹر کا مائیک لے کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ۔ روسی ٹی وی کی ایک رپورٹر لائیو بیپر کے ذریعے موسم کی صورت حال بتارہی تھی کہ اسی دوران ایک کتا دوڑتا ہوا آیا اور اس رپورٹر کے مائیک پر جھپٹ پڑا۔لائیو رپورٹنگ کے دوران کتا با آسانی رپورٹر سے مائیک چھین کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ خاتون نے فوراً ہی کتے کے پیچھے دوڑ لگادی اور کچھ دور جا کر اسے پکڑنے میں کامیاب ہوگئیں۔
مزید پڑھیے


ہفتے میں 150 گرام ’’پیک گوشت‘‘ دل کا دشمن : تحقیق

پیر 05 اپریل 2021ء
ٹورنٹو(ویب ڈیسک ) پاکستان سمیت 21 ممالک میں دس سالہ تحقیق کے بعد ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اگر ہفتے بھر میں صرف 150 گرام ’’کمپنی والے ‘‘ گوشت کے کھانے بھی کھائے جائیں تو دِل کی بیماریوں کا خطرہ بہت بڑھ سکتا ہے ۔تحقیق میں گوشت کی دو اقسام رکھی گئی تھیں: غیر تیار شدہ(تازہ) اور تیار شدہ (کمپنی کا گوشت)۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ ہفتے میں صرف 150 گرام یا اس سے زیادہ ’’تیار شدہ‘‘ گوشت کھانے والوں کے لیے ناگہانی موت کا خطرہ، تیار شدہ گوشت استمال نہ کرنے والوں کے مقابلے 51 فیصد زیادہ
مزید پڑھیے


آنکھوں کی حرکات،جسمانی و نفسیاتی کیفیات بیان کرسکتی ہیں

جمعرات 01 اپریل 2021ء
ہیمبرگ(ویب ڈیسک)آنکھوں کو جسم کی کھڑکی کہا جاتا ہے اور اسی لیے کسی مشین الگورتھم سے آنکھوں کی حرکات کو نوٹ کیا جائے تو ناقابلِ یقین معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔صرف ایک اچھے ایچ ڈی کیمرے کی مدد سے بھی آنکھوں کی ویڈیو جب کسی الگورتھم سے گزاری جائے تو اس شخص کی عادات، صحت، جنس، جذبات و احساسات، منشیات وغیرہ کے استعمال، نسل، قومیت، شخصی دلچسپی اور رحجانات ، مہارت اور صلاحیت، کا احوال لیا جاسکتا ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں