Common frontend top

عارف نظامی


کشمیر، افغانستان۔۔۔ بڑھتی ہوئی شورش


موجودہ حکومت کا ایک طرہ امتیاز اس کی سکیورٹی اور خارجہ پالیسی کو کہا جا سکتا ہے۔ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی کارروائی کو وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں کشمیری عوام کی نسل کشی سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا مودی نے میری امن کوششوں کو کمزوری سمجھا، بھارت سے مزید بات چیت کا اب کوئی فائدہ نہیں‘ پاکستان بھارت سے بات چیت کے لیے بہت کچھ کر چکا ہے‘ اب مزید کچھ نہیں کر سکتا،پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقت ہیں، دونوں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑے ہیں، کشیدگی بڑھنے
پیر 26  اگست 2019ء مزید پڑھیے

صفحہ پلٹنا پڑے گا

هفته 24  اگست 2019ء
عا رف نظا می
نئے پاکستان کا پہلا برس نسبتا ً خاموشی سے گزر گیا، اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کا متوقع خطاب بھی نہیں ہوا، تاہم ایک برس گزرنے کے بعد سٹاک ٹیکنگ کا آڈٹ یقینا ہونا چاہیے جو بعض شعبوں میں ہو بھی رہا ہے ۔ پیر کو وزیراعظم نے اپنی اقتصادی ٹیم اور کچن کیبنٹ کے کچھ ارکان کے ساتھ طویل صلاح مشورہ کیا۔ اس میں اقتصادی پالیسیوں کے علاوہ گورننس ، احتساب ، جمہوریت ،آزادی صحافت ،خارجہ اور سکیورٹی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا ۔اگر تحریک انصاف کی حکومت اپنے دوسرے سال میں گزرے برس کی کامیابیوں
مزید پڑھیے


حکومت کا پہلا سال۔۔۔۔۔

بدھ 21  اگست 2019ء
عا رف نظا می
نئے پاکستان کا ایک سال مکمل ہو گیا، حکومتی ترجمان محترمہ فردوس عاشق اعوان جو اپنے منصب کے تقاضوں کے مطابق ہر وقت میڈیا پر رطب اللسان رہتی ہیں، کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال میں استحکام کی بنیا د رکھ دی گئی ہے اور اگلا برس تعمیر کا ہے جبکہ ان کی رقیب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق گزرا سال ایک بھیانک خواب ہے۔ یقینا تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال میں کامیابی کے کوئی زیادہ جھنڈے نہیں گاڑے گئے لیکن یہ کہنا مبنی بر انصاف نہیں ہو گا
مزید پڑھیے


کشمیر دنیا کے سینٹر سٹیج پر

پیر 19  اگست 2019ء
عا رف نظا می
نصف صدی بعد مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل میں زیر بحث آنا خود ایک مثبت پیش رفت ہے ۔اگرچہ سلامتی کونسل کے بند کمرے میں غیر رسمی اجلاس کے نتیجے میں یہ توقع رکھنا تو عبث تھا کہ وہاں کوئی باقاعد ہ اجلاس بلایا جائے گا ، جس کے ویٹو ہونے کا خطرہ بھی ہو سکتا تھا تاہم چین کی آشیرباد اورعملی کا وشوں سے اجلاس کے انعقاد کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر کی خصوصی اہمیت کے حوالے سے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اور 10غیر مستقل ارکان کو سیر حاصل بریفنگ دی گئی اور اس پر اتفاق رائے پایاگیا
مزید پڑھیے


اسلامی دنیا ،نیم دروں نیم بروں

هفته 17  اگست 2019ء
عا رف نظا می
بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کی تنسیخ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 14روز گزر چکے ہیں ۔ آٹھ لاکھ کے قریب فوج غاصبانہ بھارتی اقدامات کے خلاف کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ۔مسلسل کرفیو کے باعث پورا مقبوضہ کشمیر جیل خانے میں تبدیل ہو چکا ہے ۔آزادی کا پیدائشی حق مانگنے والوں کو شیلنگ، تشدد اور پیلٹ گنوں کے ذریعے معذور کیا جا رہا ہے ۔محاصرے کے باعث لوگ خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار ہو رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے سول سوسائٹی کے نمائندوں کا کہنا
مزید پڑھیے



کہاں جائیں؟

هفته 10  اگست 2019ء
عا رف نظا می
بدھ کا روز مقبوضہ کشمیر سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے بہت اہم تھا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس مسئلے پر سیر حاصل بحث،متفقہ خصوصی قرارداد اور پھر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔مشترکہ اجلاس اس لحاظ سے خصوصی اہمیت کا حامل تھا کہ اکادکا ارکان کے علاوہ عمومی طور پر اپوزیشن اور حکومت کے ارکان پارلیمنٹ کشمیر کے حوالے سے ایک ہی صفحے پر نظر آئے۔اگرچہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری حکومتی بینچوں میں بیٹھنے کے باوجود سینیٹر مشاہد اللہ کی تقریر میں رخنہ اندازی کرتے رہے جس کا مشاہد اللہ نے بھی ترکی
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر ۔۔۔۔پاکستان بے بس؟

بدھ 07  اگست 2019ء
عا رف نظا می
بھارت جو انتہائی ڈھٹائی سے یہ کہتا رہا ہے کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، اب نریند رمودی کی قیادت میں انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جتنا پارٹی نے اپنے انتخابی وعدے پر عمل کرتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 370اور35 اے کے تحت کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کو خصوصی مقام حاصل تھا اور آرٹیکل ریاست کو آئین بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی آزادی دیتا تھا۔اب تک تو بھارت کا اصرار رہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان سے مناسب وقت پر دوطرفہ بات کریں گے لیکن عملی طور پر بھارت
مزید پڑھیے


ایوان بالا۔۔۔تہہ و بالا

پیر 05  اگست 2019ء
عا رف نظا می
متحدہ اپوزیشن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی کے بعد اپنے زخم چاٹ رہی ہے ۔ پیپلزپارٹی نے تو اپنے تمام سینیٹرز سے استعفے لے لیے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سخت برہم ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ غداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ لیکن یہ کیسے ممکن ہو گا کیونکہ ووٹنگ تو خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے ۔1973ء کے آئین کے تحت قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کے لیے خفیہ رائے شماری کی پابندی نہیں ہے جبکہ سینیٹ
مزید پڑھیے


شارٹ کٹ۔۔۔

هفته 03  اگست 2019ء
عا رف نظا می
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نوجوانوں کو خود پر اعتماد کرنے،قانون کی بالا دستی اور میرٹ پر قائم رہنے کی تلقین کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام میں شریک طلبا و طالبات کو انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ کامیابی کیلئے زندگی میں شارٹ کٹ تلاش نہ کریں ۔ غالباً جنرل باجوہ کے ذہن میں فوج کی مثال ہو گی جہاں ترقی کے لیے کئی کٹھن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے،کئی فوجی جوان اور افسر بے چارے تو اپنے کیرئیر کے شروع میں ہی جام شہادت نوش کر جاتے ہیں ۔جنرل صاحب
مزید پڑھیے


کلیدی رول اور سٹیک بھی؟

بدھ 31 جولائی 2019ء
عا رف نظا می
طالبان نے ان خبروں کی پرزور تردید کی ہے کہ افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات جلد شروع ہونے والے ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے واضح کیا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلا کے بعد ہی انٹرا افغان مذاکرات کا آغازہو گا ۔ یہ کوئی حیران کن خبر نہیں ہے کیونکہ طالبان کا شروع سے ہی استدلال رہا ہے کہ اشرف غنی کی حکومت کٹھ پتلی ہے اس کے ساتھ مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیںنیز یہ کہ امریکی فوج افغانستان سے نکلنے کا ٹائم ٹیبل دے پھر بات آگے چلے گی۔ اس امر سے اندازہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں