Common frontend top

عارف نظامی


کشمیر اورہما ری سفارتکا ری


وزیراعظم عمران خان’ مشن کشمیر ‘ پر اس وقت نیویارک میں ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت مختلف عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کرچکے ہیں لیکن محض دوطرفہ ملاقاتوں سے کشمیر میں جہاں بھارتی لاک ڈاؤن اورکرفیو کو 50روز سے زائدہو چکے ہیں، بھارت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ بعض بنیادی زمینی حقائق سے غالباً دانستہ طور پر عوام کو غافل رکھا جا رہا ہے یا شترمرغ کی طرح آنکھیں بند کرکے منہ ریت میں دبائے ہمارے حکمران خود حقائق تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ امید ہے کہ عمران خان امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے
بدھ 25  ستمبر 2019ء مزید پڑھیے

میڈیا پر کاٹھی؟

پیر 23  ستمبر 2019ء
عا رف نظا می
چیف جسٹس آ ف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے11ستمبر کو پاکستان کے نئے عدالتی سال کے موقع پر اپنے خطاب میںمتنبہ کیا تھا کہ ملک میں اختلافی آواز کو دبانے کے حوالے سے آ وازیں اٹھ رہی ہیں، کسی کی آواز یا رائے کو دبانا بد اعتمادی کو جنم دیتا ہے ۔ بد اعتمادی سے پید اہونے والی بے چینی جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے ۔ ابھی اس خطاب کی بازگشت جاری تھی کہ وفاقی کابینہ نے حالیہ اجلاس میں میڈیا کے لیے خصوصی عدالتیں بنانے کا اعلان کر کے ایٹم بم گرا دیا ۔ معاون خصوصی اطلاعات محترمہ
مزید پڑھیے


صبر کا امتحان۔۔۔

هفته 21  ستمبر 2019ء
عا رف نظا می
عمران خان رطب اللسان ہیں کہ پابند سلاسل میاں نواز شریف ، آصف زرداری سمیت کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ۔ چند روز قبل بھی وزیراعظم نے اپنے اس عزم مصمم کا دو ٹوک اظہار کیا تھا،ان کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے پاک ہے ۔دوسری طرف اپوزیشن کے رہنما خاص طور پر نوازشریف کے حوالے سے کہتے ہیں کہ ڈیل مانگ کون رہا ہے؟ ہم نے تو ڈیل مانگی نہیں، لیکن اس کے باوجود ہر شام ٹیلی ویژن چینلز پرٹاک شوز میں ڈیل ڈیل کی گردان ہوتی رہتی
مزید پڑھیے


ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ۔۔۔

بدھ 18  ستمبر 2019ء
عا رف نظا می
بھا رت کے کشمیر کو بزعم خو د آئینی حیثیت دینے کو 44دن گزر چکے ہیں لیکن مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن جاری ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے بارے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کی تنسیخ کے ما بعد اسلام آبا د کی سفارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ اس کا ایک محور وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب ہے جہاں وہ ولی عہد اور عملی طور پر حکمران محمد بن سلمان سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کریں گے اور بعدازاں اس مہینے کے اواخر میں27 ستمبر کو وہ اقوام
مزید پڑھیے


سیاسی نوکریاں؟

پیر 16  ستمبر 2019ء
عا رف نظا می
سیاسی نوکری کتنی پکی ہوتی ہے اس کا اندازہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کے اچانک’’استعفے‘‘سے لگایا جا سکتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل ایک مشیر عون چودھری کا بھی گھونٹ بھر لیا گیا۔ اقتدار بڑی ظالم چیز ہے، چاہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تر جمان کی سطح پر ہی ہو، اس کا نشہ انسان کو ایسے زمینی حقائق جو باقی سب کو نظر آ رہے ہوتے ہیں نظروں سے اوجھل کر دیتا ہے۔ گل صاحب جو امریکہ سے امپو رٹ کئے گئے تھے کچھ زیادہ ہی پھوک
مزید پڑھیے



اے قائد ہم شرمندہ ہیں!

هفته 14  ستمبر 2019ء
عا رف نظا می
ایک نظم کا یہ مصرعہ ’اے قائد ہم شرمندہ ہیں‘ بانی پاکستان کے افکا ر پر عمل درآمد سے مسلسل اغماض برتنے کی بنا پر ایک محاورہ کی سی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ امسال بھی قائداعظم محمد علی جناحؒ کی71ویں برسی خاموشی سے گزر گئی، حکمران جماعت نے قائد کی یاد منانے کے لیے کسی یادگاری تقریب کا اہتمام نہیں کیا ۔مقام شکر ہے کہ کم ازکم قائداعظمؒ کی جماعت ہونے کی دعویدار مسلم لیگ (ن) اس امر کے باوجود کہ شہبازشریف کے سوا چوٹی کی لیڈر شپ پابند سلاسل ہے نے لاہور میں ایک تقریب کا
مزید پڑھیے


جہا لت کا خاتمہ ۔۔؟

پیر 09  ستمبر 2019ء
عا رف نظا می
آرمی چیف جنر ل قمر جا وید باجو ہ نے اس مرتبہ6ستمبر کو یوم دفاع و شہدا کے موقع پر جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے درست پیغام دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت کر ہم نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے اور اب ہم غربت اور جہالت کے خلاف لڑیں گے ۔ پاک فوج اس وقت کئی محاذوں پر سرگرم ہے۔ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں اور جیسا کہ آرمی چیف نے6ستمبر کو یہ بھی
مزید پڑھیے


میڈیا پر دباؤ سے نقصان۔۔۔

هفته 07  ستمبر 2019ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان نے اچھا کیا شدید تنقید کے بعد گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے حوالے سے آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کر دیا ۔وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے اور کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔جی آئی ڈی سی کی مد میں 208ارب روپے کے ٹیکس کی معافی کے حوالے سے خاصی لے دے ہو رہی تھی ۔کا بینہ کے حالیہ اجلاس میں بھی اس کی بازگشت سنی گئی جس پر وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا کہ کسی کو
مزید پڑھیے


معاشی صورتحال؟

هفته 31  اگست 2019ء
عا رف نظا می
حکومتی عمائدین چند دنوں سے خود کو مبارکبادیں دے رہے تھے کہ بالآخر اکانومی مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہونا شروع ہو گئی اور نئی اقتصادی ٹیم کے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں مثبت اقدامات کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔اس ضمن میں سٹاک ایکسچینج کے حوالے دئیے جا رہے تھے کہ ریکارڈ خسارے میں جانے کے بعد اوپر جانا شروع ہو گئی ہے۔پاکستان میں سٹاک ایکسچینج کا بھی ماجرا عجیب ہے،یہ محض ایک جوا ہے اور اس کے بلند ہونے کی بنیاد پر دعویٰ کرنا کہ اقتصادی حالت درست ہو گئی ہے خود کو طفل تسلی دینے کے
مزید پڑھیے


کج فہمی؟

بدھ 28  اگست 2019ء
عا رف نظا می
وزیر اعظم عمران خان نے ٹی وی پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’کشمیر کی آزادی کا موقع آگیا ہے، دنیا ساتھ دے یا نہ دے ہم کشمیر کے مسئلے پر آخری حد تک جائیں گے۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا ہم نے اس ایشو پر فوری طور پر دنیا سے بات کی، میں دنیا میں اب کشمیر کا سفیر بنوں گا اور اقوام متحدہ میں 27 ستمبر کو اس معاملے کو اٹھاؤں گا، کشمیر کے ساتھ دنیا کھڑی ہو یا نہ کھڑی ہو لیکن پاکستانی قوم کھڑی ہوگی، قوم کو بالکل مایوس
مزید پڑھیے








اہم خبریں